24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں...

لاہور سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):لاہور سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب بدھ کو منعقد ہوئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 23 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ممتاز احمد میکن اور انکی 04 رکنی ٹیم کو دوہرے قتل کے مجرم کی ایک گھنٹے میں گرفتاری پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا، ڈی ایس پی طارق محمود ڈوگر اور انکی 06 رکنی ٹیم کو 04 رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری اور 02 کروڑ 44 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمدگی پر تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے،

- Advertisement -

انسپکٹر خالد وریاہ اور انکی 04 رکنی ٹیم کو قتل، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب بیرون ملک مفرور 06 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے واپس لانے پر تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کیمطابق سب انسپکٹر انس رشید اور 05 رکنی ٹیم کو دوران ڈکیتی دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 04 مجرمان کی گرفتاری پر تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، جرائم کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586250

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں