25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سینٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا...

لاہور سینٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیاجا رہا ہے ،ترجمان پنجاب پولیس

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):لاہور سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیاجا رہا ہے اور اے آئی جی کمپلینٹس شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 2266 سائلین کی شکایات کا ازالہ کیا گیا، شہریوں کی شکایات پر اب تک 100 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ ناقص تفتیش اور تبدیلی تفتیش و دیگر شکایات کا ازالہ کیا گیا، پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف اور پولیس سروسز سے متعلق شکایات کو حل کیا گیا،محکمانہ، حاضر سروس، شہدا اور ریٹائرڈ افسران کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جارہا ہے، شکایات اندراج کے بعد متعلقہ فیلڈ آفیسر، ایس ڈی پی او سےلے کر آر پی او تک بھیجی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ آفیسر 24 گھنٹے میں درخواست دہندہ سے رابطہ کر کے آئی جی پی کمپلینٹ سیل کو رپورٹ بیک کرنے کا پابند ہے، شہری روزانہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی کچہری میں پیش ہو کر اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں، جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر درخواست دہندہ کی داد رسی یقینی بنائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592537

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں