24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور میں بارش، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر واسا مکمل الرٹ

لاہور میں بارش، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر واسا مکمل الرٹ

- Advertisement -

لاہور۔8مئی (اے پی پی):لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متحرک رہیں اور بارش کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنائیں۔

وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور ان کی اسکرینوں کو مسلسل صاف کیا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت دی ہے کہ بجلی کی بندش کی صورت میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر منتقل کیا جائے، اس کے لیے تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹاون ڈائریکٹرز کو اپنے متعلقہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں