لاہور۔29اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ داتا گنج بخش زون اور راوی زون میں دو غیر قانونی عمارتیں قوانین کی خلاف ورزی پر مسمار کر دی گئیں۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا نے کہاکہ شہر میں کسی بھی غیر قانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پلاننگ ونگ کا عملہ مسلسل فیلڈ میں متحرک ہے اور آخری غیر قانونی عمارت تک کارروائی جاری رہے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آپریشن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کا عمل بھی مسلسل جاری ہے تاکہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزیاں روکی جا سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589526