26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںلاہور میں پولیو مہم کا آغاز، سید موسی رضا کی براہ راست...

لاہور میں پولیو مہم کا آغاز، سید موسی رضا کی براہ راست نگرانی

- Advertisement -

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):لاہور میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز بھرپور انداز میں مکمل ہوا، جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے خود کی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کے دوران شہر بھر میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کر کے فیلڈ میں موجود ٹیموں کے انتظامات کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ تمام پولیو ٹیموں کے پاس مائیکرو پلان اور روٹ میپ مکمل موجود تھا جبکہ ٹیموں کی ٹیلی شیٹ بھی درست پائی گئی۔

موبائل ایپ کے ذریعے ڈیٹا انٹری کا عمل بغیر کسی رکاوٹ جاری رہا، جس سے مہم کی شفافیت اور مثریت کو یقینی بنایا گیا۔کولڈ چین کے نظام کی مکمل جانچ کی گئی، اور ویکسین کا معیار اعلی سطح پر برقرار رہا۔ متعدد گھروں کی چیکنگ کے دوران ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ درست پائی گئی، جو ٹیموں کی مستعدی کا ثبوت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہنے پائے چاہے وہ مقامی ہو یا مہمان۔

- Advertisement -

پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کو پولیو سے مکمل پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس مشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584970

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں