23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور میں گرینڈ آپریشن، 3 ہزار تجاوزات کا خاتمہ،سامان ضبط

لاہور میں گرینڈ آپریشن، 3 ہزار تجاوزات کا خاتمہ،سامان ضبط

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):لاہور انتظامیہ نے ڈی سی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں انسداد تجاوزات کے تحت گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران 3000 سے زائد مستقل اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، کارروائی کے دوران 29 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 2 مقدمات بھی درج کیے گئے، آپریشن میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل نے بھرپور نگرانی اور قیادت کی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق گرینڈ آپریشن انارکلی، اردو بازار، شاہ عالم مارکیٹ، مال روڈ، جی ٹی روڈ، کالج روڈ، مصری شاہ، موچی گیٹ، سبزہ زار، نیاز ٹائون اور جوبلی ٹائون سمیت متعدد علاقوں میں کیا گیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور سٹیمرز بھی ہٹا دیے گئے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کشادہ سڑکیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد لاہور کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے ، اس سلسلے میں تجاوزات مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعدد نوٹسز اور وارننگز جاری کی گئی ہیں، آئندہ بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593260

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں