22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ، کائٹ فلائنگ ، ون ویلنگ کے...

لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ، کائٹ فلائنگ ، ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ، اسلحے کی نمائش، کائٹ فلائنگ اورون ویلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،رواں سال اب تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر قانونی اسلحہ کے5965مقدمات جبکہ اسلحہ کی نمائش کے 211مقدمات درج کئے گئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کے گرفتار ملزمان سے 3کلاشنکوف،26رائفلز،12گنز،82پسٹلز برآمدکئے گئے ہیں، ناجائز اسلحہ کے گرفتار ملزمان سے61کلاشنکوف،392 رائفلز،252 گنز،5184پسٹلزجبکہ 64749گولیاں برآمد کی گئیں،اسی طرح کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 4376مقدمات درج کئے گئے اور گرفتار ملزمان سے 76384پتنگیں اور 7686چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 2381مقدمات درج کرکے2649ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید بتا یا کہ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ناجائز اسلحہ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے،

سی سی پی او لاہور نے اسلحہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بھی موثرکارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار کی روک تھام کیلئے کارروائیاں خود مانیٹر کریں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت محکمہ پولیس کا اولین فریضہ ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ قانو ن شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382747

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں