- Advertisement -
لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):لاہور پولیس کا منشیات کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے ہفتہ کو بتایا کہ رواں سال میں 6891کلو سے زائد چرس، 162کلو سے زائد ہیروئن،60کلو سے زائد آئس جبکہ01لاکھ49ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق10797مقدمات درج کرکے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث10950 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے۔
منشیات فروشی کے تدارک کیلئے ایس ایچ اوز اور اینٹی نارکوٹکس یونٹس کو مزید متحرک کردیا گیا ہے۔ سی سی پی اولاہور کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=422833
- Advertisement -