25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کا کریک ڈاون،2ہزار اشتہاری گرفتار

لاہور پولیس کا کریک ڈاون،2ہزار اشتہاری گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔3فروری (اے پی پی):لاہور پولیس کااشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے،جنوری میں 2ہزار 800سے زائد اشتہاری اور1ہزار سے زائد عادی مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق کینٹ ڈویژن میں 648،سول لائنزمیں 214، سٹی میں 440، اقبال ٹاون میں 553، صدرمیں 437اورماڈل ٹاون میں 568اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کینٹ ڈویژن میں 177،سول لائنزمیں 105، سٹی میں 300، اقبال ٹاون میں 257، صدرمیں 163اورماڈل ٹاون میں 140عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

- Advertisement -

سی سی پی او نے کہا ہے کہ جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کار لا تے ہوئے مطلوب مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جا رہی ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ ڈویژنل افسران اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔موثرتفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555288

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں