31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کے194 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے...

لاہور پولیس کے194 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

- Advertisement -

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس کے194 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کی سربراہی میں پرموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی ڈسپلن عمران کرامت بخاری اورایس پی ہیڈ کوارٹرز زنیئر چیمہ نے شرکت کی ۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور پولیس کے مختلف ونگزکے 194کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔ سیدہ امید نرگس رضوی، محمد اقبال، محمد اسد، محمد توقیر ناصر،شان علی کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں محمد آصف رمضان،محمد زاہد خان،محمد اویس، محمد الیاس اورعلی رضاشامل ہیں ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔ ترقی پانے والے ملازمین اپنی ذمہ داریاں نئے جوش و جذبے اور محنت سے ادا کریں۔محکمانہ پروموشنز اور اصلاحات کا مقصدسروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ترقی پانے والے ملازمین پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں بہترین پرفارمنس دکھائیں ۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور نے کہا کہ محنتی، قابل اور تجربہ کار ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پولیس ملازمین کی استعدادِکار میں اضافے کے لئے پروفیشنل کورسز باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں۔پولیس پروموشنز کے ثمرات عوام کو بہتر ریلیف کی صورت میں نظر آنے چاہئیں۔ ترقی پانے والے پولیس ملازمین نے بہتر کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582621

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں