لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے ہراسمنٹ کی شکایت پر سینئر سب انجینئر کو معطل کردیا

155

لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہراسمنٹ کی شکایت پر سینئر سب انجینئر کو معطل کردیا۔ ترجمان کے مطابق طالبہ کی درخواست پر ہراسمنٹ کمیٹی نے کارروائی شروع کردی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سینئر سب انجینئر حامد کو انکوائری کا عمل شفاف بنانے کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی معیاری اور قابل عزت تدریسی ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے اور ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس حوالے سے کسی قصور وار سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، حکومت کی پالیسی کے عین مطابق یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کسی بھی شکایت پر کارروائی کرنے میں با اختیار ہے۔ وائس چانسلر نے طالبات کو احتجاج پر اکسانے کی شکایات کا بھی نوٹس لے لیا اور معاملے کی چھان بین کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی۔ کیمپس میں جاری تعمیراتی کام کو فوری مکمل کرنے کیلئے منگل (کل)کوطالبات کو چھٹی دے دی گئی ہے تاہم ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف حاضر رہے گا۔