لاہور۔17جون (اے پی پی):لاہور کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی حافظ عبدالماجدکے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے ریٹائرڈ پولیس افسر کی خدمات کو سراہا اور ان کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ریٹائرہونے والے ڈی ایس پی حافظ عبدالماجدکو سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی۔
ڈی آئی جی ایڈمن نے کہاکہ ریٹائرڈآفیسرنہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ لاہور پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے۔انہوں نے کہا محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کے تجربات سے استفادہ کرتا رہے گا۔ ہمارے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ڈی آئی جی ایڈمن نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کویادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔
ریٹائرڈڈی ایس پی نےتقریب کے انعقاد پرسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سینئر افسران کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ایس ایس پی (ڈسپلن)کاشف اسلم، ایس پی(لیگل)غلام حسین چوہان،پی ایس اوٹو سی سی پی او کاشف ڈوگر، ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفی حسن، ڈی ایس پی انکوائریز عامر اقبال ودیگرافسران نے شرکت کی۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حافظ عبدالماجد 1988 میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے۔ 2021 میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پائی اور ریٹائرمنٹ سے قبل بطور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گلشن راوی تعینات تھے۔