لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 6 فروری کو سنائے گیلاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 6 فروری کو سنائے گی

80

لاہور۔3فروری (اے پی پی):لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواستوں پر 6 فروری کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مدعی مقدمہ ذوالفقار علی اپنے ریکارڈ شدہ بیان سے منحرف ہوگیا تھا جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کو پیر کو حتمی دلائل کے لئے طلب کیا ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال نے کیس کی سماعت کی ۔