لاہور کے علاقہ اکبری منڈی میں سلنڈر پھٹنے سے گودام کی چھت گر گئی

122
Cylinder detonation
Cylinder detonation

لاہور۔12فروری (اے پی پی):لاہور کے علاقہ اکبری منڈی کے نزدیک اڈا کراؤن بس میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، ترجمان ریسکیو 1122 نے سوموار کو بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گودام کی چھت گر گئی، جب کہ آگ سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچاتاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔