27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ،پی ایچ اے کے400 ملازمین کی مستقلی کیس سے متعلق درخواست...

لاہور ہائیکورٹ،پی ایچ اے کے400 ملازمین کی مستقلی کیس سے متعلق درخواست کی سماعت

- Advertisement -

لاہور۔10فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی) کے400 ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست پر وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار عمران احمد اور محمد ادریس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ کیسا قانون ہے کہ ایک شخص12 سال تک ملازمت کرے اور پھر اسے بتایا جائے کہ اس کا عہدہ ہی موجود نہیں؟پی ایچ اے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے مستقل قانون کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکتا جبکہ لیبر کورٹ نے تمام ملازمین کی مستقلی کا حکم نہیں دیا تھا،پی ایچ اے کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملازم نے تعیناتی کا لیٹر اپنی درخواست کے ساتھ لف نہیں کیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ لوگ10 سال تک لاہور کو خوبصورت بناتے رہے ہیں تو کیا ہم انہیں ایسے ہی چھوڑ دیں؟عدالت کے روبر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملازمین15 سال سے زائد عرصے سے درجہ چہارم میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ لیبر کورٹ نے2022-23 میں انہیں مستقل کرنے کا حکم دیا تھا،پی ایچ اے نے اس فیصلے کے خلاف ٹریبونل میں اپیل دائر کی،جو 2023-24 میں خارج کر دی گئی،عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ایچ اے کی اپیل خارج کر کے لیبر کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے اور تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558627

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں