31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںلاہور ہائیکورٹ، الیکشن ٹریبونل کے جج کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر...

لاہور ہائیکورٹ، الیکشن ٹریبونل کے جج کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس احمد ندیم ارشد نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گذار کے وکیل ایڈوکیٹ سمیر کھوسہ نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کی بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کو کلالعدم قرار دیا تھا،استدعا ہے کہ رانا زاہد محمود کو سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر حتمی فیصلہ دینے سے روکا جائے،اگر جسٹس (ر ) رانا زاہد محمود کو کام کرنے سے روک دیا جاتا ہے تو عون چوھدری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،عون چوھدری تو پہلے ہی اسمبلی میں بھی موجود ہیں،الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اس درخواست میں الیکشن ایکٹ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے،الیکشن ایکٹ کی شقوں کے خلاف درخواستیں لارجر بینچ میں زیر سماعت ہیں، موجودہ درخواست بھی لارجر بینچ میں بھیج دی جائے،جسٹس ( ر ) رانا زاہد محمود اگر سلمان اکرم راجہ کی درخواست کا حتمی فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے،عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں