لاہور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور طلب

70

لاہور۔4فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر ڈی سی لاہور کو 6فروری کو رپورٹ سمیت عدالت طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت درخواست گزار کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ8 فروری کے لئے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی ہے کہ8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے،جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے دیگر فریقین کو بھی جواب کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔