13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ میں دو ماہ کیلئے ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں دو ماہ کیلئے ججز روسٹر جاری

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ دو ماہ کے دوران کیسز کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق، 3 مارچ سے 5 مئی تک عدالت کی پرنسپل سیٹ پر 25 سنگل اور 10 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے ۔جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس رسال حسن سید کا بینچ ٹیکس اور بینکنگ کیسز سنے گا۔جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل اختر شبیر کا بینچ ٹیکس اور کمرشل نوعیت کے کیسز پر سماعت کرے گا۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نیب سمیت سنگین جرائم کے کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس خالد اسحاق سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راحیل کامران شیخ سول اور ٹیکس نوعیت کے کیسز پر سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان سول کیسز اور انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کریں گے۔جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ منشیات سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے۔جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس حسن نواز مخدوم سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565851

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں