لاہور ہائیکورٹ کاانٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم

104
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔23اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف دائر درخواست جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ متعلقہ عدالت کے فاضل جج پہلے ہی اس نوعیت کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں ،اس کیس کو بھی آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

درخواست گزار جوڈیشل ایکٹو ازم پینل تنظیم نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش سے کاروبار اور زندگی کے تمام شعبے متاثر ہو رہے ہیں ۔درخواست گزار کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کرے۔یاد رہے کہ اس نوعیت کی درخواست جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور فاضل جج نے 27 اگست کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے ۔