23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ کارحیم یار خان شوگر مل میں گیارہ کروڑ روپے کی...

لاہور ہائیکورٹ کارحیم یار خان شوگر مل میں گیارہ کروڑ روپے کی چینی کا سٹاک سیل کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کوتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے رحیم یار خان شوگر مل میں گیارہ کروڑروپے کی چینی کا سٹاک سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن کوتفصیلی رپورٹ 22 اپریل کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رحیم یار خان شوگر مل ایک خود مختار ادارہ ہے،محمد خان بھٹی کے کرپشن کے الزام میں اس شوگر مل کی 11 کروڑ روپے کی چینی کا سٹاک سیل کیا گیا ،

عدالت نے اینٹی کرپشن کے ڈی جی سے استفسار کیا کہ پچاس لاکھ روپے کے عوض گیارہ کروڑ کی چینی سیل کی گئی ؟ جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ محمد خان بھٹی کیخلاف ایک اور بھی مقدمہ درج ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ملزم محمد خان بھٹی نے رحیم یار خان شوگر میں رقم انویسٹ کرنیکا اعتراف کیا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580831

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں