لاہور ہائیکورٹ کا رمضان المبارک کے دوران چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلوگرام مقرر کرنا عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے، مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹویٹ

50
لاہور ہائیکورٹ کا رمضان المبارک کے دوران چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلوگرام مقرر کرنا عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے، مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلوگرام مقرر کرنا عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی یہی قیمت مقرر کی تھی۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی عوام کو منافع خوروں سے بچانے کے لئے پہلی کامیابی ہے۔