لاہور ہائی کورٹ بار کی 130 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا باعثِ مسرت ہے، بلاول بھٹو زرداری

203
پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی تاجروں کو افریقی ممالک میں نئی منڈیوں تک رسائی کےلیے آسانی ہوگی،وزیر خارجہ

کراچی۔25فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب صدر اشتیاق احمد خان سمیت تمام کامیاب عہدیداروں کے نام تہینتی پیغام میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار کی 130 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وکیل کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا باعثِ مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب سیکرٹری جنرل صباحت رضوی کو خصوصی طور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی پیش رفت کے متعلق ہر خبر سے شہید بینظیر بھٹو کوہمیشہ بہت بڑی خوشی ہوتی تھی،امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں نظامِ عدل و انصاف کو مضبوط بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔