13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلبنانی حکومت کا روڈولف ہیکل کی بطور آرمی کمانڈر تقرری کا اعلان

لبنانی حکومت کا روڈولف ہیکل کی بطور آرمی کمانڈر تقرری کا اعلان

- Advertisement -

بیروت ۔14مارچ (اے پی پی):لبنانی فوج کے سابق کمانڈر جوزف عون کے ملک کا صدر منتخب ہونے کے تقریباً دو ماہ بعد لبنانی حکومت نے روڈولف ہیکل کی بطور آرمی کمانڈر تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔

پردے کے پیچھے تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد اس اہم سیکورٹی پوزیشن کو پُر کیا گیا ہے۔ پہلے سے قائم اصولوں کے مطابق مارونائٹ فرقے سے تعلق رکھنے والے فوجی رہنما نے اس عہدے کو سنبھالا ہے۔روڈولف ہیکل کا تعلق ملک کے جنوب میں ضلع صیدا کے گاؤں عقتنیت سے ہے۔

- Advertisement -

وہ لبنانی فوج میں ڈائریکٹر آپریشنز کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ عسکری ادارے کے اندر بھی کئی عہدوں پر فائز رہے اور مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس کی وجہ سے انہیں عسکری اور سلامتی کے امور کا وسیع تجربہ حاصل ہوا۔ ان کا نام 2023 سے نمایاں ہے جب انہوں نے جنوبی لبنان میں یونیفل فورسز کا دورہ کیا تھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572336

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں