28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلبنان ، بارودی مواد کے دھماکے میں 3 فوجی شہید ،متعدد شہری...

لبنان ، بارودی مواد کے دھماکے میں 3 فوجی شہید ،متعدد شہری زخمی

- Advertisement -

بیروت۔21اپریل (اے پی پی):لبنان کے ضلع نبطیہ کے علاقے بریقع میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک آفیسر سمیت 3فوجی شہید اور متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ العربیہ اردو کے مطابق لبنان کی فوج نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ کے علاقے بریقع میں اس وقت پیش آیا جب گولہ بارود ایک فوجی گاڑی کے اندر منتقل کیا جا رہا تھا۔

دھماکے میں ایک فوجی اہلکار اور 2 سپاہی شہید اور متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج کے خصوصی یونٹ واقعے کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دھماکے میں بعض قریبی دکانوں اور فلیٹس کو بھی نقصان پہنچا ۔ فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

- Advertisement -

ایوانِ صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوزف عون نے تینوں فوجیوں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشن انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی اور جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو نقصان سے بچایا اور ایک سرنگ میں بارودی سرنگیں ہٹا رہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں