30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں اور لبنانی فوج...

لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں اور لبنانی فوج کی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری ہے،پینٹاگون

- Advertisement -

واشنگٹن۔22اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے لبنانی مسلح افواج کے خلاف اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن نے لبنانی مسلح افواج کے خلاف حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع لبنانی مسلح افواج اور لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس(یو این آئی ایف آئی ایل ) فورسز کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔دریں اثنا لبنانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل ) کی حمایت میں ایک مضبوط بین الاقوامی مؤقف کا مطالبہ کیا اور اسرائیل کو اس کے معاندانہ طرز عمل کو روکنے کا پابند بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یو این آئی ایف آئی ایل فورس میں 50 سے زیادہ ممالک کے لگ بھگ 9500 فوجی شامل ہیں۔یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بار بار اور جان بوجھ کر ان پر حملے کیے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں