- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):لوئر کوہستان میں لیو بانڈہ کے مقام پر موٹر کار کھائی میں گرنے سے 02 افراد جان بحق ہو گئے،ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کے مطابق گلگت سے پنجاب جانے والی موٹر کار تحصیل پٹن کے علاقے لیو بانڈہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری،کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہو گئی جس نے مقامی افراد اور پولیس کے ہمراہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو نکالا،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اسم مسکن نا معلوم ایک مرد اور ایک خاتون جان بحق ہوئے جنکی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دی گئی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559006
- Advertisement -