لورالائی پولیس نے بغیر کاغذات گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا

186
لورالائی پولیس

لورالائی۔ 18 ستمبر (اے پی پی):لورالائی پولیس نے بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج نذیر احمد کرد کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف حلیم کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی کی زیرنگرانی لورالائی پولیس نے بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے،

اس سلسلے میں پولیس نے بغیر کاغذات 3 موٹر سائیکلوں کو تھانہ صادق علی شہید میں بند کردیا۔لورالائی پولیس کے مطابق بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے متعلق عوام کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا اور بدوں کاغذات گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔