Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومعلاقائی خبریںلیسکوکی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 5 بجلی چورگرفتار

لیسکوکی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 5 بجلی چورگرفتار

لاہور۔24مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر444ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے150 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل،3زرعی اور 430 گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ88 ہزار424 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 90لاکھ76 ہزار19روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کھڈیاں کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ 15ہزارروپے،ملت پارک کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ روپے، گڑھی شاہو کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزارروپے اورمصطفی آباد میں ملزم کو 1 لاکھ 48ہزار روپے چارج کئے گئے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو243دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل84 ہزار61ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،77 ہزار555ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر32 ہزار811ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9کروڑ81 لاکھ96 ہزار860 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب57 کروڑ82 لاکھ28 ہزار317 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔

 

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں