23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںلیسکو نے تعمیراتی کاموں کے باعث بجلی بندش کا شیڈول جاری کر...

لیسکو نے تعمیراتی کاموں کے باعث بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔15مارچ (اے پی پی):ٹیپا ایل ڈی اے کی طرف سے پیڈیسٹیرین برج کی تعمیر کے دوران یوٹیلٹی سروسز کی شفٹنگ کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔میاں منشی ہسپتال اور چھوٹا ساندہ کے علاقوں میں پیدل چلنے والوں کے لیے پلوں کی تعمیرکے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

لیسکو کی طرف سے تعمیراتی کاموں کے دوران بجلی بندش کا شیڈل جاری کر دیاگیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی بندش کا شیڈول 16مارچ23مارچ اور30مارچ کو نافذ العمل ہوگا۔متاثرہ علاقوں میں صبح سات بجے سے دن 11بجے تک بجلی بند رہے گی ۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق امین پارک،بلال گنج اور ساندہ سب ڈویژن سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔راشد روڈ،راوی کالونی،امین پارک،خالد پارک،شفیق آباد،بلوچ چوک،عمر پارک،سراج پارک،عزیزدین،سگیاں پل اور مغل پارک میں بجلی بند رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573015

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں