25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںلیسکو چیف The meeting،ریکوری بارے معاملات کا جائزہ لیا

لیسکو چیف The meeting،ریکوری بارے معاملات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت پیر کے روز اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز، تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ز اور ڈپٹی کمرشل منیجر ز نے شرکت کی۔اجلاس میں خاص طور پر ریکوری سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیسکو چیف انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ تمام افسران ریکوری پر خصوصی توجہ دیں اورماہ اپریل کی ریکوری جلد از جلد مکمل کریں،ریکوری سے متعلق کوتاہی سامنے آنے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایز،ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز اپنے دفاتر میں نظم و ضبط کو بہتر بنائیں اور آفس ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں،لیسکو دفاتر میں آنے والے صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ ادارے کے تشخص کو بہتر کرنے میں مدد ملے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و عملہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ لیسکو دفاتر میں آنے والے صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592613

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں