لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم ،گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 283 بجلی چور پکڑے گئے،ترجمان

110
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 283 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،279 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے189درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ28 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 زرعی،11 کمرشل اور269 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو312458 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت13141194روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو4000یونٹس 280000 روپے،شفیق آباد کے علاقہ میں کنکشن کو5000 یونٹس 250000روپے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں کنکشن کو4064 یونٹس200000 روپے اورقلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ایک کنکشن کو200000کی رقم چارج کی گئی ہے۔

گزشتہ67روز میں 25837ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق67روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک12539ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور25578 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے24757درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک47833285 (یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1982039259 (ایک ار ب اٹھانوے کروڑبیس لاکھ انتالیس ہزاردو سو انسٹھ روپے) ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔