23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری مہم کا 79واں دن،...

لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری مہم کا 79واں دن، اب تک دو کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے،ترجمان لیسکو

- Advertisement -

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔79روز سے جاری مہم کے دوران46867 ڈیفالٹرز سے1ارب47کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 5990نا دہندگان سے185.64ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 6019 نا دہندگان سے352.23ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 5625نا دہندگان سے199.94ملین اور ساتھ سرکل میں 2409نا دہندگان سے77.86 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 4381نا دہندگان سے99.66ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 5491نا دہندگان سے230.37ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 7103نا دہندگان سے92.30 ملین جبکہ قصور سرکل میں 9849 نا دہندگان سے233.79 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے79ویں روز614نا دہندگان سے 2 کروڑ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 75نادہندگان سے1.86ملین اور ایسٹرن سرکل میں 87نا دہندگان سے3.05ملین کی ریکوری کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 50نا دہندگان سے1.42 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 50نا دہندگان سے6.01ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 86نا دہندگان سے3.10ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 94نادہندگان سے1.10ملین جبکہ قصور سرکل میں 126نا دہندگان سے2.58 ملین کی ریکوری کی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں