لاہور۔11فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 147 روز سے جاری مہم کے دوران 78261 ڈیفالٹرز سے 2ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 11062 نادہندگان سے326.27 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10189 نادہندگان سے551.59ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8902نا دہندگان سے311.28 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 4560 نا دہندگان سے 127.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں7015 نادہندگان سے202.12 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں9714نادہندگان سے351.80 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں12348 نادہندگان سے 138.64 ملین جبکہ قصور سرکل میں 14471 نا دہندگان سے312.83 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 147ویں روز446 نا دہندگان سے80 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں51نادہندگان سے1.04 ملین اور ایسٹرن سرکل میں51 نادہندگان سے 2.43 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں63 نادہندگان سے 2.19 ملین اور ساوتھ سرکل میں 27 ڈیفالٹرز سے 0.72 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں44 نادہندگان سے 0.48 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 62 نادہندگان سے1.06 ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 92نادہندگان سے 0.58 ملین جبکہ قصور سرکل میں 70 نادہندگان سے0.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔