لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کوئینز کلب ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

19
Queen's Club Tennis Women's Doubles
Queen's Club Tennis Women's Doubles

لندن۔12جون (اے پی پی):یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل پہنچ گئی جبکہ انگلینڈکی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹراوران کی ہم وطن جوڑی دار ایما راڈوکانوپر مشتمل برطانوی جوڑی خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ہار کر ویمنز ڈبلز مقابلے سے باہر ہوگئی ۔

ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہے ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف انگلینڈکی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹراوران کی ہم وطن جوڑی دار ایما راڈوکانوپر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔