مارگلہ ویو ہائوسنگ سوسائٹی سیکٹر ڈی 17 کے سامنے جی ٹی روڈ پر پیدل چلنے والوں کیلئے پل کی تعمیر کی جائے، عوامی مطالبہ

36
Margalla View Housing Society

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):مارگلہ ویو ہائوسنگ سوسائٹی سیکٹر ڈی 17 کے سامنے جی ٹی روڈ پر پیدل چلنے والوں کیلئے پل کی تعمیر کی جائے، سیکٹر ڈی 17اور اس سےمحلقہ آبادی کے رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول اور دفتر ی اوقات میں بچے اور بچیاں سکول وکالج جبکہ دیگر خواتین و خضرات اپنے اپنے کام پر جانے کیلئے جی ٹی روڈ کو کراس کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دفتری اوقات کار کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے ۔ مارگلہ ویو ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی کامران خان نے اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے پیدل سڑک کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خدانخواستہ کسی وقت بھی ٹریفک کا دبائوبڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ سیکٹر ڈی 17کے سامنے جی ٹی ر وڈ کو کراس کرنے کیلئے پل تعمیر کیا جائے تاکہ علاقہ مکین اور بلخصوص چھوٹے بچے اور بچیاں کسی حادثہ سے محفوظ رہ سکیں ۔