23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںماریشس کی صدر کا ایوان صدر آمد پر پرتپاک استقبال ،گارڈ آنر...

ماریشس کی صدر کا ایوان صدر آمد پر پرتپاک استقبال ،گارڈ آنر پیش کیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس کا پیر کو ایوان صدر آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آنر پیش کیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ماریشس کی صدر کا ایوان صدر پہنچنے پر مرکزی دروازے پر خیرمقدم کیا جو اتوار کو کراچی سے اسلام آباد پہنچیں تھیں۔ اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمان صدر کو گلدستے بھی پیش کئے۔ مہمان صدر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1392

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں