ماریشیس کی صدر ڈاکٹر بی بی آمینہ فردوس گریب فاطم پاکستان کے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں، دورے کے دوران پاکستان اور ماریشیس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا

440
APP09-17 RAWALPINDI: April 17 - President of Mauritius Dr. Bibi Ameenah Firdaus Gurib Fakim being received by Minister of State for Information Technology and Telecommunication Mrs. Anusha Rahman at Nur Khan Airbase. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ماریشیس کی صدر ڈاکٹر بی بی آمینہ فردوس گریب فاطم پاکستان کے چار روزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچ گئی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور ماریشیس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔ وہ صدر ممنون حسین کی دعوت پر نو رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ نور خان ایئر بیس آمد پر وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر قومی لباس میں ملبوس دو بچوں نے معزز مہمان کو گل دستہ پیش کیا۔ دورہ پاکستان کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کریں گی۔