اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے کہا ہے کہ مافیا کے خلاف کارروائی تک حکومت کی محنت کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کا سب کوپتہ ہے،بلوچستان کے 95فیصدعوام پرامن ہیں ، سڑکیں اورکاروباربند ہونے سے لوگوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے
میں وزیراعظم سے درخواست کرتاہوں کہ جب تک مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی عوام کوحکومت کی محنت کاصلہ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ سڑکیں بندہونے کے بعدپی آئی اے نے 14ہزار کاٹکٹ 90ہزارتک فروخت کیاہے۔انہوں نے کہاکہ موبائل فون کمپنیوں نے 600کاسوپرپیکیج 1600اور800روپے کاپیکیج 2200تک پہنچا دیا ہے۔ ضلع شیرانی، دکھی اورپنجگورمیں موبائل کمپنیوں کی سروس غیرمعیاری اورناقص ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581925