مالیاتی و انتظامی بدعنوانی کی رپورٹ کرنے والے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے،خادم الحرمین الشریفین

102

ریاض ۔ 06 مئی (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم جاری کیا ہے کہ مالیاتی و انتظامی بدعنوانی کی رپورٹ کرنے والے تمام ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ رپورٹ کرنے کے نتیجے میں نہ تو ان کے حقوق متاثر ہوں گے اور نہ ہی ان کو حاصل ہونے والی مراعات پر کسی طرح کا کوئی فرق آئے گا۔ شاہ سلمان نے انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے کو مذکورہ ہدایت جاری کردی۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر خالد المحیسن نے بتایا کہ سعودی قیادت بدعنوانی کے انسداد کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ مقامی شہریوںاو رمقیم غیر ملکیوں کو بدعنوانی کی بیخ کنی میں تعاون دینے پر ہر طرح کا تحفظ حاصل ہو۔