
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2022 تک کی مدت میں ملک میں 4.49 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصدکم ہے۔
ستمبرکے مہینہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، ستمبرمیں ملک میں 1.525 ملین ٹن پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرمیں 1.962 ملین ٹن تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں1.160ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصدکم ہے، ستمبرمیں ملک میں 0.628 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 22 فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں0.804 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔پہلی سہ ماہی میںملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،
پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.460 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ، ستمبرمیں ملک میں 0.520 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزلکی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 0.707 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
پہلی سہ ماہی میں ملک میں 0.983 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 23 فیصدکم ہے، ستمبرکے مہینہ میں 0.305 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 24 فیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 0.399 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔