مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی برآمدات میں 27.89کا اضافہ

126
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی ملکی برآمدات میں 27.89کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی برآمدات 7ہزار 358 میٹرک ٹن رہیں جن کی مجموعی مالیت 14 ہزار 347 ملین روپے تھی جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی ملکی برآمدات 7 ہزار 716میڑک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 18ہزار 220 ملین تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پراڈکس کی برآمدات میں 3ہزار 973 ملین روپے یعنی 27.89کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔