مانسہرہ،میجر ایوب روڈ کا رہائشی فاروق تنولی کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق

78

مانسہرہ۔ 6 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ میں میجر ایوب روڈ کا رہائشی 42 سالہ فاروق تنولی کمرے میں سوتے ہوئے سوئی گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مقامی شاہدین و اہل خانہ نے بتایا کہ لساں نواب کا رہائشی فاروق تنولی جو عارضی میجر ایوب روڈ مانسہرہ میں رہائش پذیر تھا، کمرے میں سوتے ہوئے گیس ہیٹر سے لیک ہونے والی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔

مرحوم کے دیگر اہل خانہ کسی کام کی عرض سے اپنے آبائی گائوں لساں نواب گئے ہوئے تھے، یہ واقعہ ان کی غیر موجودگی میں پیش آیا۔ اہل خانہ، لواحقین اور پڑوسیوں نے دروازہ توڑ کر نعش کو باہر نکالا۔ مرحوم فاروق تنولی کی نماز جنازہ آج (سوموار کو  نواب مر منیاں میں ادا کی جائے گی۔