29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ، بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی...

مانسہرہ، بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئےریلیاں

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 07 مئی (اے پی پی):مانسہرہ میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف مقامات سے پاکستان زندہ باد فلیگ مارچ ریلیاں نکالی گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ( ن )کے ضلعی دفتر کاغان فلور ملز سے ضلعی صدر سید جنید علی قاسم شاہ، جنرل سیکرٹری محمد وسیم حسن خان سواتی کی زیر قیادت، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ریلی زیر قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالسلام، مولانا یاسر فاروقی کی قیادت میں، مرکز جماعت اسلامی سے ضلعی امیر جمیل احمد جہانگیری، یوتھ ونگ صدر شیخ ندیم شہزاد کی زیر قیادت فلیگ مارچ ریلیاں نکالی گئیں. مرکزی تحفظ ختم نبوت چوک تمام ریلیاں پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئیں۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن )ضلع مانسہرہ کے صدر سید جنید علی قاسم شاہ، جنرل سیکرٹری محمد وسیم حسن خان، تحصیل چئیرمین شیخ محمد شفیع، تحصیل چئیرمین بفہ پکھل سردار شاہ خان، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالسلام، مولانا یاسر فاروقی، جے یو آئی کے مفتی وقار الحق عثمان، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر جمیل احمد جہانگیری، یوتھ ونگ صدر شیخ ندیم شہزاد، حافظ مسعود الرحمٰن، انجمن تاجران قائدین حاجی ہارون الرشید، محمد شعیب خان، ملک شکیل اعوان، حاجی محمد حنیف اعوان، حاجی شاہد علی خان، سعید خان تنولی، سردار سفیر احمد، سردار شہزاد حیدر، قاضی طیب تنولی، فرجاد خانخیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں اپنی گھٹیا روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان پر حملہ کی ناکام کوشش کی

- Advertisement -

جس پر اسے منہ کی کھانی پڑی اور پانچ جنگی جہازوں کی تباہی سمیت درجنوں فوجی پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بری بحری و فضائیہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔مقررین نے کہا کہ جنگ شروع بھارت نے کی ہے، اب اس کا اختتام پاکستانی افواج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل و امریکہ کے بغل بچہ بھارت نے اپنے آقاؤں کے حکم پر فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت سے توجہ ہٹانے کے لئے جو اوچھی حرکت کی ہے۔ اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ہم اہل فلسطین و کشمیر سمیت امت مسلمہ اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔وہ دن دور نہیں جب غزوہ ہند کے مجاہد لبیک الجہاد کے نعروں کے ساتھ دہلی کے لال قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں