مانسہرہ، لاری اڈا پانو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

126
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پرمٹ چوک کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

مانسہرہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ میں لاری اڈا پانو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور اس کی بیوی زخمی ہو گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،جہاں پر بٹگرام کے رہائشی دولت خان نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبكہ اس کی بیوی فائرنگ سے زخمی ہو گئی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔نعش اور زخمی کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔