حویلیاں۔ 24 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ سے غازی جانے والی مسافربس حویلیاں میں لنگرہ موڑکے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق 25 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں اورنگزیباور حبیب اللہ شامل ہیں۔حادثہ کی اطلاع پر تھانہ حویلیاں اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں مقامی افراد کی مدد سے ہلاک و زخمی افراد کو ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں لایا گیا۔شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق20 زخمیوں کو لایا گیا۔حادثہ میں زخمی ہونے والے ایک مریضہ کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کے لیے تمام ضروری ادویات اور سرجیکل ڈسپوزایبلز کا انتظام کیاگیا۔ابتدائی طبی امداد کے 4 زخمی افرادکو آرتھوپیڈک وارڈ منتقل کیاگیا۔مزید معلومات کے لئے ایمرجنسی ڈی ایم ایس آفس کے نمبر 0992920167 پر رابطہ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587284