32.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کارروائی ، ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار

مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 3 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے تھانہ صدر کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سامان، 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔ تھانہ صدر کے علاقوں شہلیہ، بلہگ، بھورج، غازو، موڑ بفہ، کھواڑی، برٹ اور جنکیاری میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں پر مشتمل متعدد مقدمات درج تھے۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے ان وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو ان ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سٹی جاوید خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عامر اور ان کی ٹیم نے مسلسل محنت اور جدید طریقہ تفتیش کے ذریعہ ٹرانسفارمر چور گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے پانچ خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبد القدیر ولد مقبول الرحمن سکنہ بسند، نزاکت ولد سید خان سکنہ سرگال ایبٹ آباد حال ڈب نمبر2 مانسہرہ، سردار محمد ولد گل زمان سکنہ شنکیاری حال شہلیہ، توصیف ولد فرید سکنہ کھواڑی اور سید محمد ولد صالح محمد سکنہ کباڑ خانہ ڈھانگری چوک شامل ہیں۔ گرفتار شدہ ملزمان سے 15 عدد پنکھے، ٹرانسفارمر کوائلز، کوائلز کی فروخت سے حاصل شدہ 3 لاکھ 50 ہزار نقدی، ایک عدد سوزوکی مہران ٹیکسی (جو واردات میں استعمال ہوتی رہی) اور ٹرانسفارمر کھولنے کے اوزار برآمد کئے گئے۔

- Advertisement -

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مختلف تھانوں کو ٹرانسفارمر اور دیگر چوریوں کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس گینگ کی گرفتاری سے عوام الناس اور واپڈا کو درپیش شدید پریشانی کا موثر ازالہ ہوا ہے۔ مانسہرہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں