27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ریچھ کے بچہ کی سمگلنگ ناکام ،...

مانسہرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ریچھ کے بچہ کی سمگلنگ ناکام ، ملزم گرفتار

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نصار کی زیر نگرانی بالاکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کے بچہ کی غیر قانونی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی۔ کارروائی میں ملزم کو گرفتار کر کے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے جرم میں ملوث ملزم شکیل خان ولد جاوید خان سکنہ پشاور پر دو لاکھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر لیا۔ ریچھ کے بچہ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالہ کر دیا گیا تاکہ اسے محفوظ ماحول میں منتقل کیا جا سکے۔

- Advertisement -

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی مشترکہ کاوش سے نہ صرف ایک معصوم جان کو بچایا گیا بلکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585623

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں