مانچسٹر سٹی کی ٹیم ایک بار پھر انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی

English Premier League
English Premier League

لندن۔15مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایک بار پھر انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ مانچسٹر سٹی کے 88 پوائنٹس ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل اورلیور پول کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ آرسنل کی ٹیم کے 86 پوائنٹس ہیں اور لیور پول کی ٹیم کے 79پوائنٹس ہیں ۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں 37،37 میچز کھیل چکی ہیں۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 37 میچز میں سے 27 میچ جیت چکی ہے اور اس کی3میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈار ہوگئے تھے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 88پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔آرسنل اور لیور پول کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔

اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 20 میچز جیتے ہیں جبکہ اس کو 9میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹن ولا کی ٹیم 68پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 63 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔

نیو کیسل یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے 57 ،57پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 54 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 52 پوائنٹس ہیں اور وہ نویں نمبر پر ہے۔برائٹن اینڈ ہوو البیون اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے 48،48 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب ٹیبل پر دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔