مانگل پولیس کے رینٹل بلڈنگ ایکٹ کے تحت 2مقدمات درج، اسلحہ برآمد

72
Illegal weapons
Illegal weapons

ایبٹ آباد۔ 22 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ تھانہ مانگل پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران رینٹل بلڈنگ ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر کے ایک بندوق، 3 پستول اور 35 کارتوس مختلف بور برآمد کر لئے۔

تھانہ مانگل پولیس نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی اپنے مکانات کرائے پر دے رکھے ہیں فوری طور پر ان کی رجسٹریشن متعلقہ تھانہ میں کرائیں،خلاس ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔