ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ 3 ارب 20 کروڑ روپے کا منافع

162

کراچی ۔ 23 فروری (اے پی پی) ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) نے 31 دسمبر 2017 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران 2016ءکے اسی عرصے کی نسبت 77.7 فیصد کی افزائش سے 3 ارب 20 کروڑ روپے منافع کمالیا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 29.05 روپے رہی۔ 2016ءمیں کمپنی کا منافع 16.75 روپے فی حصص کے حساب سے ایک ارب 84 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو موصول کمپنی کے اعلامیے کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے اپنے ساجھے داروں کو ساڑھے 3 روپے فی حصص عبوری نقد مناقع دینے کا اعلان کیا ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق زیرتبصرہ عرصے میں ماڑی پٹرولیم کی مصنوعات کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 ارب 70 کروڑ روپے کی نسبت 48.2 فیصد افزائش سے 8 ارب 60 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔